BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 May, 2006, 07:22 GMT 12:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: لڑائی جاری، 63 ہلاک
افغانستان میں امریکی فوجی
افغانستان کے جنوبی علاقے میں غیر ملکی افواج کے خلاف مزاحمت جاری ہے
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان اور پولیس کے درمیان شدید لڑائی شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تریسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب بدھ کو سو سے زیادہ طالبان جنگجوؤں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ یہ دو ہزار ایک میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی جانب سے ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت پولیس اتحادی افواج کی مدد سے حملہ آوروں کا پیچھا کر رہی ہے۔

ہلمند صوبے میں برطانیہ کے ہزاروں فوجی تعینات ہیں۔ اس سے قبل قندھار میں بھی تشدد کے واقعات رونما ہوئے جن میں کینیڈا کی ایک خاتوں فوجی اور اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ یہ حملے کینیڈا کی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کے وقت پر ہوئے جس میں معمولی اکثریت کے ساتھ افغانستان میں فوجی مشن دو ہزار نو تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو مغربی شہر ہرات میں ایک خود کش حملہ آور نے بھی غیر ملکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں حملہ آور کے علاوہ ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہلمند میں پچاس طالبان اور تیرہ پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ صوبائی گورنر امیر محمد اخوند زادہ نے بتایا کہ سینکڑوں طالبان نے بدھ کی رات موسیٰ کلہ شہر پر حملہ کیا۔ انہوں نے رائیٹرز نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہلمند میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سب سے بڑا حملہ ہے‘۔ طالبان نے حالیہ مہینوں میں حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

کینیڈا کی خاتون کپتان نکولہ گوڈرڈ جنگ عظیم دوئم کے بعد جنگ میں مرنے والی پہلی خاتون فوجی ہیں

کینیڈا میں وزیر اعظم سٹیفن ہارپر کی جانب سے فوج کے افغانستان میں قیام میں دو سال اضافے کی تحریک ایک سو پینتالیس کے مقابلے میں ایک سو اننچاس ووٹوں سے منظور کی گئی جس کے بارے میں حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یہ جلدی میں منظور کی گئی ہے۔

ا سوقت کینیڈا کے تیئس سو فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جن میں سے زیادہ تر ان علاقوں میں ہیں جہاں طالبان کی مزاحمت زیادہ ہے۔ کینیڈا کی پالیمان میں اس مسئلے پر بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب خاتون کپتان نکولہ گوڈرڈ کے ہلاک ہونے کی خبر آئی۔ نکولہ جنگ عظیم دوئم کے بعد جنگ میں ہلاک ہونے والی پہلی خاتون فوجی ہیں۔

وہ جنوبی شہر قندھار سے پچیس کلومیٹر دور جھڑپ میں ماری گئیں۔ کینیڈا کی افواج کے مطابق جھڑپ میں اٹھارہ طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر چھبیس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عبدالرحمانپوپ کے ملک میں
رحمان پوپ کے ملک اٹلی پہنچ گئے
امریکی تحویل میں افغانی قیدیسو قیدی ہلاک
امریکی تحویل میں ہلاکتوں کی رپورٹ
افغانستانمزید طالبان حملے
جنوبی علاقہ شدید لڑائی اور مزاحمت کا گڑھ ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد