BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 February, 2006, 02:08 GMT 07:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی تحویل میں ہلاکتوں کی رپورٹ
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
بی بی سی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے حالات حاضرہ کے پروگرام نیوز نائٹ کے مطابق اگست دو ہزارہ دو سے افغانستان اور عراق میں امریکی تحویل میں سو کے قریب قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغانستان اور عراق میں امریکی تحویل میں مرنے والے قیدیوں کے یہ اعدادوشمار انسانی حقوق کی تنظیم ’ ہیومن رائٹس فرسٹ‘ نے جاری کیے ہیں۔

ان اعدادوشمار کے مطابق امریکی قید میں ہلاک ہونے والے اٹھانوے قیدیوں میں سے چونتیس کے بارے میں شبہہ ہے یا ان کی تصدیق ہوچکی ہے کہ انہیں قتل کیا گیا۔

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگن نے نیوز نائٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں دیکھی ہے البتہ انہوں نے ان الزامات کو بڑی سنجیدگی سے لیا اور کہا کہ اگریہ سچ ثابت ہوا تو قتل میں ملوث فوجیوں پر مقدمات چلائے جائیں گے۔

رپورٹ میں وضاحت کی گئی کہ ان چونتیس افراد کا قتل یا تو دانستہ طور پر کیا گیا یا یہ لاپرواہی کے نتیجے میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ایسے بہت کم کیسوں میں مقدمات چلائے گئے ہیں اور بہت معمولی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ باب مارشل اینڈریو نے پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ رپورٹ نے اعداد وشمار کے ذریعے ان شواہد کی تصدیق کی ہے جن کی ویڈیو ریکارڈنگ پہلے سے موجود ہے

انہوں نے کہا کہ یہ بالکل سوچے سمجھے انداز میں قتل ہوئے ہیں اور ان کی ذمہ داری امریکہ اور برطانوی دونوں ملکوں کے اعلی حکام تک جانی چاہیے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس ضمن میں پوری تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی فوج کی تحویل میں ہونے والی ہلاکتیں ایک قابلے تشویش امر ہے اور اتحادی اور امریکی فوجی حکام کو چاہیے ان واقعات کی آزادانہ تفتش کرنے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے اس قسم کے واقعات سے نرمی برتنے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔

اسی بارے میں
ابو غریب کی نئی تصاویر
15 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد