BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 February, 2006, 14:10 GMT 19:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابو غریب کی نئی تصاویر
ابو غریب کی نئی تصاویر
یہ تصاویر آسٹریلوی ٹی وی چینل پر دکھائی گئی ہیں (ایس بی ایس ٹیلی وژن)
ایک آسٹریلوی ٹیلی وژن چینل نے عراق کے ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ مظالم کی نئی تصاویر دکھائی ہیں۔

یہ دو سال قبل منظر عام پر آنے والی ابو غریب میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی تصاویر سے کہیں زیادہ خوفناک اور خونریز ہیں۔

ان میں عراقی قیدیوں کی کچھ ایسی خونریز تصاویر ہیں جس میں یہ بھی پتہ نہیں چل رہا کہ یہ بے ہوش ہیں یا مر چکے ہیں۔

ایس بی ایس ٹی وی نیٹورک کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ یہ قیدی جیل میں ایک بغاوت کے دوران مارے گئے تھے جب امریکی فوجیوں کے پاس ’ربر بلٹس‘ ختم ہو گئیں اور انہوں نے دوسرا اسلحہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

ٹی وی نیٹورک کا کہنا ہے اسے یقین ہے یہ تصاویر جعلی نہیں ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ انیں یہ تصاویر اسی ذریعے سے ملی ہیں جو دو سال قبل کی تصاویر کا ذریعہ تھا۔

نیٹ ورک نے یہ تصاویر اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کی ہیں۔

یہ تصاویر ان شواہد کا حصہ ہیں جو ابو غریب میں بدسلوکی کے واقعات کی تفتیش کرنے والے امریکی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان شواہد میں سو سے زیاد فوٹو ار چار ویڈیو ٹیپ شامل ہیں۔

یہ تصاویر امریکہ میں جاری ایک مقدمے میں شامل تھیں۔ ستمبر میں نیو یارک کے ایک جج نے فیصلہ دیا کہ ان تصاویر کی اشاعت کو آزادی اظہار کے قانون کے تحت شائع ہونے کی اجازت ہونی چاہیے۔ جج نے یہ فیصلہ عوامی حقوق کی تنظیم ’امیرکن سول لبرٹیز یونین‘ کی درخوست کے جواب میں دیا۔

ان تصاویر میں تشدد، قتل اور جنسی تذلیل کے مناظر شامل ہیں۔

امریکہ حکام نے ابھی ان تصاویر پر رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے تاہم سنہ دو ہزار چار میں ابو غریب میں بد سلوکی کی تصاویر کی اشاعت پر عالمی سطح پر شور مچا تھا اور اس سلسلے میںنو امریکی فوجیوں کو سزا بھی ہوئی۔

ابو غریب جیل کا ایک قیدیعراقی قیدیوں پر ٹارچر
سینکڑوں نئی تصاویر اور ویڈیوز
عراقی قیدیعراقی جیل میں ٹارچر
اخبارات میں شائع تصویروں پر مبنی ضمیمہ
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد