BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 April, 2006, 12:31 GMT 17:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزنی میں شدید جھڑپیں، چار ہلاک
جنوبی افغانستان
سنیچر کو ایک کار بم حملے میں کینیڈا کے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے
جنوبی افغانستان میں حکومت مخالف شدت پسندوں اور افغان سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں جن میں اطلاعات کے مطابق کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئِے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا، جب سکیورٹی فورسز نے غزنی کے صوبے میں ایک گاؤں کو گھیرے میں لے کر اس میں چھپے ہوئے مبینہ طالبان کی تلاش شروع کی۔

ان جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار اور تین طالبان ہلاک ہو گئے۔

غزنی سے مزید جنوب کی طرف قندھار میں ایک امریکی کمپنی کا ایک افغان محافظ کمپنی کے ہیڈ کواٹر پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔

کمپنی کا ہیڈ کواٹر اس علاقے کے قریب ہی واقع ہے جہاں سنیچر کو ایک کار بم دھماکے میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

تشدد کے یہ واقعات برطانوی وزیر خارجہ کے افغانستان دورے کےدوران ہوئے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کو دوبارہ اثرو رسوخ حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ان کے خلاف عسکری کارروائی جاری رکھنا ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد