افغانستان: کلینِک پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بغدیس میں مسلح افراد نے ایک کلینِک پر حملہ کرکے پانچ طبی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ بغدیس کے گورنر عنایت اللہ عنایت نے کہا ہے کہ اتوار کی شام مسلح افراد نے ایک ڈاکٹر اور کئی نرسوں کو ہلاک کرکے عمارت کو آگ لگادی۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز حملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں اب تک طالبان سرگرم نہیں رہے ہیں۔ ایک دوسرے واقعے میں جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے افغان پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کے یہ اہلکار پوست کی کاشتکاری کے خلاف مہم کے تحت گشت کررہے تھے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہلمند کے علاقے میں مشتہ طالبان سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ افغانستان میں پوست کی کاشت اسی علاقے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں ’افغانستان میں مداخلت نہ کریں‘24 March, 2006 | آس پاس غیر ملکی فوجیوں سمیت 14 ہلاک29 March, 2006 | آس پاس افغانستان میں ترک انجینیئر قتل03 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||