BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 March, 2006, 04:59 GMT 09:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیر ملکی فوجیوں سمیت 14 ہلاک
ہلمند میں برطانوی فوجی بھی تعینات ہیں
ہلمند میں برطانوی فوجی بھی تعینات ہیں
امریکی فوجی حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں لڑائی کے دوران کم از کم بارہ مشتہ شدت پسند اور دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلمند میں شدت پسندوں کی طرف سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق امریکہ اور کینیڈا سے تھا۔ ان کے علاوہ پانچ دیگر فوجی جن میں ایک امریکی بھی شامل تھا بدھ کی صبح ایک جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے۔

افغانستان کا جنوبی صوبہ ہلمند گزشتہ کچھ عرصے سے شدت پسندوں کی کارروائیوں کا گڑھ رہا ہے۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ شدت پسندوں نے ہلمند میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں ان کے بارہ ساتھی مارے گئے۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس حملے کو پسپا کرنے کے لیے اتحادی فوج نے مختلف نوعیت کے ہتھیار استعمال کئے جن میں فضائی کمک بھی شامل تھی۔ تاہم ابھی اس حملے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

زخمی ہونے والے فوجیوں میں چار غیر ملکی اور ایک افغان شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد