افغانستان میں بھارتی انجینیئر قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں مبینہ طالبان نے انڈیا کے ایک انجینیئر کو ہلاک کر دیا ہے۔ حیدرآباد کے رہنے والے سوریانرائن تین بچوں کے باپ تھے اور جنوری سے بحرین کی ایک کمپنی کے ساتھ افغانستان میں موبائل نیٹ ورک پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ دریں اثنا افغانستان کے جنوبی صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے مختلف واقعات میں گیارہ شدت پسند اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اس سے پہلے دھمکی دی تھی اگر انڈیا نے افغانستان سے اپنے شہری واپس نہ بلائے تو وہ مغوی کو ہلاک کر دیں گے۔ انڈیا کی وزارت خارجہ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ اغوا کرنے والوں سے مذاکرات کے لیے ٹیم روانہ کر رہے ہیں۔ اب انڈیا کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری شیام سارن نے کہا ہے کہ انڈیا افغانستان کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔ | اسی بارے میں افغانستان: غیرملکی انجنیئروں کا اغوا07 December, 2003 | آس پاس قندہار میں چار پولیس اہلکار ہلاک02 April, 2006 | آس پاس افغانستان میں ترک انجینیئر قتل03 April, 2006 | آس پاس غزنی میں شدید جھڑپیں، چار ہلاک23 April, 2006 | آس پاس افغانستان: کلینِک پر حملہ10 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||