قندہار میں چار پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں مشبہ طالبان جنگجوؤں نے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔ ہسپتال کےذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آووروں نے قندہار کے چار باغ کے علاقے میں حملہ کرکے ان پولیس والوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔ اس سے قبل پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہلمند کے صوبے میں جمعہ کی رات کو فائرنگ کر کے چار پولیس والوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلح شخص ایک مسافر کے طور پر راستہ پوچھنے پولیس والوں کے قریب آیا اور قریب آنے پر فائرنگ کر کے ان چاروں کو ہلاک کر دیا۔ حالیہ دنوں میں طالبان کے حامیوں نے افغانستان کے جنوبی اضلاع میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران طالبان خودکش حملہ آووروں کے ذریعے یا گھات لگا کر پولیس اور غیر ملکی افواج کو نشانہ بناتے ہیں۔ | اسی بارے میں حکومت حامی افغان رہنما ہلاک18 March, 2006 | آس پاس غیر ملکی فوجیوں سمیت 14 ہلاک29 March, 2006 | آس پاس افغانستان: ترکِ اسلام کا ملزم رہا28 March, 2006 | آس پاس عبدالرحمان کی رہائی پر احتجاج27 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||