افغانستان: 10 امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کا ایک شنوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر اتحادی فوج کے دس اراکین سوار تھے جو اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان کی قومیتیں ظاہر نہیں کی گئی ہیں اور اتحادی فوج کی ترجمان لیفٹیننٹ تمارا لارنس کا کہنا ہے کہ’ گزشتہ رات گرنے والے ہیلی کاپٹر پر ہی دس فوجیوں کی باقیات موجود ہیں‘۔ یہ حادثہ دارالحکومت کابل سے دو سو چالیس کلومٹیر دور کنہڑ صوبے کے صدر مقام اسد آباد کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ یہ علاقہ پاک۔افغان سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر طالبان کے خلاف آپریشن میں حصہ لے رہا تھا۔ تاہم فوجی ترجمان نے کہا ہے یہ ہیلی کاپٹر دشمن کی فائرنگ کا نشانہ نہیں بنا اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ ایک امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ’ جب یہ حادثہ ہوا تو سی ایچ 47 ہیلی کاپٹر علاقے میں ایک آپریشن میں مصروف تھا۔ جہاں حادثہ ہوا وہاں پر فاضل عملہ اور دیگر جہاز بھی تھے اور عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دشمن افواج نے اس ہیلی کاپٹر کو نشانہ نہیں بنایا‘۔ ایک شخص نے، جسن ے اپنے آب کو طالبان کا نمائندہ ظاہر کیا ہے، بی بی سی کو بتایا ہے کہ طالبان نے ایک نئے ہتھیار کے استعمال سے اس ہیلی کاپٹر کو تباہ کیا ہے تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے ماضی میں بھی کیئے جاتے رہے ہیں لیکن انہیں کبھی بھی ثابت نہیں کیا جاسکا۔ جس جگہ حادثہ ہوا وہیں قریب ہی امریکی فوج کا ایک بڑا فوجی اڈہ بھی واقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس کنہڑ صوبے میں ہی ایک امریکی شنوک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سولہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ | اسی بارے میں افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر تباہ25 September, 2005 | آس پاس القاعدہ کا ’چنوک ویڈیو‘ نشر05 August, 2005 | آس پاس امریکی کمانڈو کی لاش مل گئی11 July, 2005 | آس پاس امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ 28 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||