القاعدہ کا ’چنوک ویڈیو‘ نشر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عربی زبان کے ایک ٹی وی سٹیشن سے ایک ویڈیو ریلیز کیا گیا ہے جس میں القاعدہ کے جنگجوؤں کو لڑتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ٹی وی سٹیشن کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں افغانستان میں امریکی چنوک ہیلی کاپٹر کو بھی گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ العربیہ پر نشر ہونے والی اس ٹیپ کا ٹائٹل ’دی وار آف دی آپریسڈ‘ ہے جس میں افغانستان میں کنڑ صوبے میں ایک امریکی اڈے پر القاعدہ کا حملہ دکھایا گیا ہے۔ ٹیپ میں القاعدہ کے حملہ آوروں کی سربراہی عبدالحقی کر رہے ہیں جنہیں افغانستان میں عرب جنگجوؤں کا امیر مانا جانا ہے۔ ٹیپ میں امریکی نیوی سیل کے ہلاک ہونے والے شخص کا شناختی کارڈ اور ہیلی کاپٹر سے ملنے والے دوسرے دستاویز دکھائے گئے ہیں۔ اس ویڈیو ٹیپ میں آپریشن سے پہلے برطانیہ، فرانس، پاکستان اور مختلف عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے کارکن اپنا پیغام دے رہے ہیں۔ اور دکھا رہے ہیں کہ انہوں نے اس حملے میں استعمال شدہ دھماکہ خیز مواد کس طرح تیار کیا۔ ٹیپ کے مطابق حملے میں ایک امریکی چنوک ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا۔ امریکی فوج نے جولائی کے اوائل میں ایک چنوک ہیلی کاپٹر کے گرنے کا اعتراف کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||