ایک امریکی فوجی مل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ امریکی فوجیوں میں سے ایک امریکی فوج کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق اس فوجی کو ہفتے کو رات گئے سنگلاخ پہاڑی علاقے سے طالبان جنگجوؤں سے بچا کر نکال لیا گیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ تین دیگر فوجیوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ گزشتہ ہفتے طالبان جنگجوؤں نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں امریکہ کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا جس میں سولہ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس علاقے میں امریکی فوج نے ہیلی کاپٹر کے مارے جانے کے بعد زبردست فضائی بمباری بھی کی تھی اور اس میں متعدد افغان باشندے بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||