افغانستان: امریکی فوجی مارا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں اتحادی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق یہ لڑائی اس وقت ہوئی جب امریکی اور افغان فوجی ملک کے جنوبی صوبے اروزگان میں مزاحت کاروں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق زخمی فوجیوں کوایک قریبی طبی مرکز میں پہنچا دیا گیا ہے۔ افغان اور امریکی ذرائع کے مطابق اس واقعے سے قبل جنوبی افغانستان میں طالبان اور پولیس کے درمیان تازہ ترین لڑائی میں تریسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ دو ہزار ایک میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی جانب سے ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے تھا۔ ہلمند صوبے میں برطانیہ کے ہزاروں فوجی تعینات ہیں۔ اس سے قبل قندھار میں بھی تشدد کے واقعات رونما ہوئے جن میں کینیڈا کی ایک خاتوں فوجی اور اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ طالبان نے حالیہ مہینوں میں اپنےحملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ |
اسی بارے میں افغانستان: 10 امریکی ہلاک06 May, 2006 | آس پاس القاعدہ کے جھنڈے تلے لڑنے کا اعلان 04 May, 2006 | آس پاس افغانستان میں بھارتی انجینیئر قتل30 April, 2006 | آس پاس غزنی میں شدید جھڑپیں، چار ہلاک23 April, 2006 | آس پاس افغانستان کا ’دشمن صوبہ‘09 December, 2005 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||