طالبان: زابل میں مسلح جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ زابل میں سنیچر کی شب مشتبہ طالبان کی جانب سے متعدد چیک پوائنٹوں پر حملے کے بعد ہونے والی مسلح جھڑپوں میں کم سے کم چودہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ حملے قندھار کے شمال مشرق میں ایک سو کلومیٹر کی دوری پر صوبہ زابل میں کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں ان کا کوئی اہلکار نہیں مارا گیا۔ گزشتہ چند دنوں سے قندھار کے اطراف میں مشتبہ طالبان اور افغان فوج کے درمیان لڑائیاں ہوتی رہی ہیں۔ جمعہ کو صوبہ قندھار کے چار صوبوں میں لڑائی ہوئی جہاں لگ بھگ ایک سو طالبان نے پولیس اور حکومتی مقامات پر حملہ کردیا تھا۔ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اکتالیس طالبان کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ جمعہ کی جھڑپوں کے بعد افغان فوج نے طالبان جنگوؤں کی تلاش کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔ قندھار کے گورنر کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے طالبان میں سے صرف 13 کی لاشیں ملی ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ لڑائی میں 41 جنگجو اور چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جمعہ کے روز یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب طالبان نے ہرات اور قندھار کو ملانے والی سڑک بلاک کردی تھی۔ سنیچر کے روز طالبان جنگجوؤں کی تلاش میں افغان پولیس اور فوج کی مسلح کارروائی کے موقع پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بہت عرصے کے بعد طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے پرتشدد واقعات خودکش حملوں کی شکل میں کیے جارہے تھے۔گزشتہ چند دنوں سے یہ مسلح جھڑپیں سنگسر کے اطراف میں ہورہی ہیں۔ طالبان لیڈر ملا محمد عمر کا تعلق بھی سنگسر کے گاؤں سے ہے۔ جنوبی ایشیا کے لیئے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ ہر سال اس موسم کے دوران طالبان کی شورش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس سال کی جھڑپوں کا تعلق ملک کے جنوبی حصے میں نیٹو افواج کی توسیع سے ہے۔ |
اسی بارے میں طالبان: قندھار کے اطراف میں لڑائی15 April, 2006 | آس پاس افغانستان: دو بم دھماکے، 11 زخمی09 April, 2006 | آس پاس افغانستان:4 امریکی فوجی ہلاک12 March, 2006 | آس پاس افغانستان: دھماکے میں 12 افراد ہلاک07 February, 2006 | آس پاس افغانستان: خودکش حملہ، 10 ہلاک05 January, 2006 | آس پاس افغانستان کا ’دشمن صوبہ‘09 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||