BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 June, 2006, 13:52 GMT 18:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: جھڑپ میں ’طالبان‘ ہلاک
قندھار کے مضافاتی علاقے کو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی دستوں نے متعدد مشکوک طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ جھڑپیں ملک کے جنوبی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

قندھار صوبہ کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے درجنوں کی تعداد میں میانا شین شہر کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ جھڑپ میں 12 طالبان ہلاک اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلمند اور ارزگان صوبوں میں بھی طالبان جنگجوؤں سے جھڑپ کی خبریں ہیں۔

حکام کے مطابق جمعہ کی شام میانا شین میں پولیس کے احاطے پر شدت پسندوں نے خودکار رائفلوں اور مشین گنوں سے حملہ کر دیا جس کے بعد لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

قندھار کے گورنر کے ترجمان داؤد احمدی نے کہا" ہمارے چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے لیکن انہوں نے 12 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ "

حکام کے مطابق ملک کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا اس دوران چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ 18 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

صوبے کے ترجمان محی الدین نے کہا" ہمیں یقین ہے کہ گرفتار کئیے گئے لوگوں میں سے چھ ایسے ہیں جو حملے میں شامل تھے۔"

ادھر وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کم سے کم 15 مذاحمت کار اس وقت ہلاک ہو گئے جب فوج نے جنوب میں طالبان جنگجوؤں کے قبضے سے ایک ضلع کو آزاد کرایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 15 طالبان شدت پسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ کم از کم 20 شدت پسندوں کی موت ہوئی۔

شدت پسندوں کے حملے کے بعد قندھار اور ہلمند سب سے زیادہ پر تشدد علاقے سمجھے جانے لگےہیں ۔

دریںاثنا شمالی بغلان صوبے کے دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ایجینسی کے افغانی اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بین القوامی ایجینسی کے اہلکار کی ہلاکت کا یہ تازہ ترین معاملہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد