افغانستان: جھڑپ میں چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ طالبان جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت کابل کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ غزنی میں باغیوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں کم از کم تین حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور کچھ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے ایک بعد میں ہلاک ہو گیا۔ افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو اغواء کیے جانے والے تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں بھی ہلمند سے ملی ہیں۔ ان کے مطابق اغواء کرنے والوں نے ان تینوں کے سر کاٹ دئیے تھے۔ گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والے تشدد میں اب تک تقریبا تین سو افراد مارے گئے ہیں۔ طالبان کے زوال کے بعد اب تک ہونے والی لڑائی میں لگ بھگ ایک سو افراد مارے جا چکے ہیں۔ صرف اس سال افغانستان میں کم سے کم بیس خود کش حملے ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال صرف سترہ اور سن 2004 میں صرف پانچ خودکش حملے ہوئے تھے۔ موجودہ لڑائی کے لیے افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ حکومتِ پاکستان نے افغانستان کے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے کہ وہ طالبان کی حمایت کررہی ہے۔ طالبان نے افغانستان میں موجود افغان اور عالمی اتحادی افواج پر حالیہ مہینوں میں اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ افغانستان میں نوہزار عالمی فوجی تعینات ہیں اور آئندہ نومبر تک یہ تعداد بڑھاکر اکیس ہزار کی جارہی ہے۔ |
اسی بارے میں ’دراندازی کا ذمہ دار پاکستان ہے‘17 May, 2006 | آس پاس افغانستان: مشتبہ حملہ آور ہلاک17 May, 2006 | آس پاس پاکستان، افغانستان بس سروس کا آغاز15 March, 2006 | پاکستان حملے کا خدشہ، سکیورٹی میں اضافہ14 March, 2006 | پاکستان پاکستانیوں کی ہلاکت پر احتجاج23 March, 2006 | پاکستان ’رنجش، پاکستانیوں کی وجۂ ہلاکت‘31 March, 2006 | پاکستان پاک، افغان، امریکہ مشقیں مکمل12 May, 2006 | پاکستان ’قتل میں آئی ایس آئی ملوث نہیں‘14 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||