طالبان کو شکست ہو گی: رمزفیلڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے افغان صدر حامد کررزئی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ طالبان کو مزاحمت کے باوجود شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا اتحادی فوج میں برطانوی فوجیوں کے اضافے کے بعد بھی امریکہ افغانستان میں متحرک رہے گا۔ حامد کرزئی اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان یہ ملاقات کابل میں رمز فیلڈ کے غیراعلانیہ دورے کے دوران ہوئی۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یوپی ممالک کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں افیون کی پیداوار کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کریں۔ اس سے قبل کابل پہنچنے پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد افغانستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور ملک میں نیٹو کے بڑھتے ہوئے کردار سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ رمزفیلڈ دورے کے دوران افعان صدر حامد کرزئی سے مذاکرات کریں گے جن میں جنوبی افغانستان میں بڑھتی ہوئی شورش بھی شامل ہے۔ ادھر پیر کے روز برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے مزید نوسو فوجی افغانستان بھیجے گا۔ امریکی قیادت میں لڑنے والی اتحادی فوج کے مطابق منگل کے روز جنوبی صوبے ہلمند میں اتحادی اور افغان فوج نےایک مشترکہ کارروائی میں تیس طالبان جنگجؤوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع ڈیس براؤن نے ایوان زیریں میں کہا کہ مزید فوجی بھیجنے کے بعد افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی تعداد چار ہزار پانچ سو ہو جائے گی اور یہ فوجی صوبہ ہلمند میں سیکورٹی اور تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لیں گے۔ اضافی فوجیوں کے لیے درخواست گزشتہ ماہ چھ برطانوی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کی گئی تھی۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی افغانستان میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں کی وجہ سےصدر کرزئی خاصے دباؤ میں ہیں۔ اسی لیے انہوں نے ملکی افواج اور سیکورٹی سروسز میں اصلاحات اور ہلمند کی صوبائی حکومت کے لیے اضافی مالی وسائل اور آلات کے لیے کہا ہے۔ | اسی بارے میں ڈونلڈ رمزفیلڈ اچانک بغداد پہنچے26 April, 2006 | آس پاس رمزفیلڈ: استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا16 April, 2006 | آس پاس افغانستان: طالبان ہلاکتوں کے دعوے03 July, 2006 | آس پاس افغانستان: بس دھماکہ، دس ہلاک15 June, 2006 | آس پاس افغانستان: حملوں میں تیس ہلاک19 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||