BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 05:57 GMT 10:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: بس دھماکہ، دس ہلاک
رواں سال کے آغاز سے افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ایسے حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے جن کا الزام طالبان پر لگایا جاتا ہے۔
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک بس میں دھماکے سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ بس میں رکھے بم سے صبح کے مصروف اوقات کے دوران ہوا۔اس کی تصدیق افغانی فوجی افسر کرنل شیر شاہ نے خبر رساں ادارے رائٹر سے بات کرتے ہوئے کی۔

یہ بس ان مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی جو قندھار شہر میں واقع اتحادی فوج کے ایک اڈے پر کام کرتے ہیں۔ دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رواں سال کے آغاز سے افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں ایسے حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے جن کا الزام طالبان پر لگایا جاتا ہے۔

بس دھماکے سے صرف دو روز قبل طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور اسی ہفتے ایک برطانوی فوجی بھی مارا گیا ہے۔

اس سال کے دوران افغانستان میں تیس سے زیادہ غیر ملکی فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر امریکی تھے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران اتحادی فوج اور طالبان کے درمیان کئی جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق گزشتہ پیر کے روز سینتیس مشتبہ طالبان کو ہلاک کر دیا گیا تھا جب اس کچھ دن پہلے زابل میں چالیس مزاحمت کار مارے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد