افغانستان: طالبان ہلاکتوں کے دعوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں جہاں ہفتے کے روز دو برطانوی فوجی اور ان کا ایک مترجم ہلاک ہو گئے تھے مزید لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے مسلسل چوتھی شب سنگن میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا۔ دریں اثنا امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی افغانستان میں ایک جھڑپ میں بیس مشتبہ طالبان ہلاک کر دیئے ہیں۔ فوج کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے ہلمند کے قریب ان کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا۔ اتوار کے روز قندھار شہر کے قریب ایک امریکی ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ طالبان نے اس ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا لیکن امریکی اس سے انکار کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے حملہ آور فوج نے کہا تھا کہ انہوں نے مشرقی نورستان صوبے میں چودہ طالبان جنگجو ہلاک کیئے تھے۔ افغانستان میں طالبان کی طرف سے غیر ملکی فوجوں کو باہر نکالنے کے اعادے کے بعد سے تشدد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو ہلمند میں دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں افغانستان میں ’65 طالبان ہلاک‘24 June, 2006 | آس پاس اب ’ملا عمر‘ کا ٹیپ جاری25 June, 2006 | آس پاس دو برطانوی فوجی ہلاک27 June, 2006 | آس پاس ایک فوجی، بارہ طالبان ہلاک29 June, 2006 | آس پاس ’طالبان کے بارے میں اندازے غلط‘29 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||