BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 June, 2006, 09:16 GMT 14:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں ’65 طالبان ہلاک‘
اتحادی فوجی
ان جھڑپوں میں کسی اتحادی فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی
افغانستان میں اتحادی اور افغان افواج نے مشترکہ کارروائی میں کم از کم پینسٹھ طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق جمعہ کو اتحادی اور افغان افواج نے صوبہ قندھار کے ضلع زہری میں طالبان کے ساتھ تین گھنٹے جاری رہنے والی ایک جھڑپ میں حصہ لیا جس کے بعد متعدد طالبان نے قریبی دیہات میں پناہ لی اور گاؤں والوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

بیان کے مطابق جمعہ کو ہی صوبہ ارزگان کے دارالحکومت کے قریب ایک باغ میں چھپے طالبان اور اتحادی افواج کے درمیان پانچ گھنٹے تک ایک اور جھڑپ بھی ہوئی جس میں چالیس طالبان جنگجو ہلاک ہوئے تاہم اتحادی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

جنوبی افغانستان میں افغان فوج کے کمانڈر جنرل رحمت اللہ رؤفی نے اس جھڑپ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس لڑائی میں اٹھارہ طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تین اتحادی فوجی بھی اس دوران زخمی ہوئے ہیں اور طالبان کے قبضے سے بندوقیں، مشین گن اور پانچ راکٹ لانچر بھی برآمد کیئے گئے ہیں۔

جمعہ کو ہی صوبہ ارزگان کے دارالحکومت کے قریب ایک باغ میں چھپے طالبان اور اتحادی افواج کے درمیان پانچ گھنٹے تک ایک اور جھڑپ بھی ہوئی جس میں چالیس طالبان جنگجو ہلاک ہوئے تاہم اتحادی فوج کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں امریکی افواج کی ایک کارروائی کے بعد ہونے والی مسلح جھڑپ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ صوبہ نورستان میں ہونے والی اس جھڑپ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا تھا۔

حالیہ مہینوں میں افغانستان کے جنوبی صوبوں میں اتحادی افواج کو شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے اور مسلح جھڑپوں میں سینکڑوں مشتبہ طالبان مارے گئے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان میں سنہ 2001 میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک کے تشدد کی سب سے بڑی لہر ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی اتحادی افواج نے جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف ایک آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا جسے’آپریشن ماؤنٹین تھرسٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد