افغانستان: 40 مزاحمت کار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی اور افغان فوج نے ملک کے جنوب مشرقی پہاڑی صوبے میں ایک آپریشن کےدوران کم از کم چالیس مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ صوبہ پکتیکا میں جاری ایک فوجی آپریشن کے دوران بدھ اور جمعرات کو مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے گئے۔ فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں اتحادی فوج کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران اتحادی فوج کے طالبان مزاحمت کاروں سے دوبدو لڑائی میں سینکڑوں جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ مرنے والے زیادہ تر جنگجو ملک کے جنوب اورمشرقی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں افغانستان: تین سو سکول نذرآتش01 June, 2006 | آس پاس نیٹو فوجی افغان دوست ہوں گے 04 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||