افغانستان: حملوں میں تیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان رکن پارلیمنٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں دو حملوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ حملے طالبان شدت پسندوں نے کیئے ہیں۔ ایک افغان اہلکار غلام محی الدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ واقعات اتوار کو پیش آئے۔ پہلے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرا حملہ مرنے والے افراد کی لاشیں اٹھانے کے لیئے آنے والے لوگوں پر کیا گیا جن میں زیادہ تر پہلے مرنے والوں کے رشتہ دار تھے۔ پارلیمنٹ کے رکن داد محمد خان نے بتایا ہے کہ ’ان لوگوں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ ان میں سے کچھ موقع پر ہلاک ہو گئے اور باقی لوگوں کو مختلف جگہوں پر مارا گیا‘۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران افغانستان کے جنوبی علاقوں میں طالبان اور اتحادی افواج کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔ | اسی بارے میں حملے میں ’چالیس طالبان ہلاک‘17 June, 2006 | آس پاس افغانستان: بس دھماکہ، دس ہلاک15 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||