ڈونلڈ رمزفیلڈ اچانک بغداد پہنچے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ اچانک عراق کے دورے پر پہنچے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے اس دورے کا مقصد عراق کی نئی حکومت کی حمایت کرنا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ رمزفیلڈ نوری المالکی کی اتحادی حکومت کی تشکیل کی حمایت کریں گے۔ عراق کے نامزد وزیراعظم نوری المالکی آئندہ چند ہفتوں میں حکومت کی تشکیل دے رہے ہیں۔ عراق میں مہینوں کے سیاسی تعطل کے بعد نوری المالکی کو، جنہیں پہلے جواد المالکی کے نام سے بھی جانا جاتا رہا ہے، وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ کا عراق کا اس سال کا یہ پہلا دورہ ہے اور ایسے وقت میں وہ بغداد پہنچے ہیں جب عراق میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بغداد میں ڈونلڈ رمزفیلڈ نے امریکی جنرل جارج کیسی سے عراق سے امریکی افواج کی واپسی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ بات چیت کے بعد رمزفیلڈ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جارج کیسی نے کہا کہ عراق میں نئے رہنماؤں کا انتخاب امریکی افواج کی واپسی میں ’اہم قدم‘ ہے۔ تاہم جنرل کیسی نے افواج کی واپسی کے بارے میں کسی مدت کے بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع رمزفیلڈ نے کہا کہ انہوں نے جنرل کیسی کے ساتھ امریکی اور عراقی افواج کے درمیان عراق کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں تقسیم کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا عراق کے نئے رہنماؤں کے ساتھ مل کر طے کیا جائے گا۔ امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق رمزفیلڈ نے کہا: ’جب نئی حکومت بن جاتی ہے اور وزراء اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہیں، یہ ہمارے لیئے مناسب ہوگا کہ نئی حکومت کے ساتھ زمینی حالات کے بارے میں بات چیت شروع کریں تاکہ اس یہ تعین کیا جاسکے کہ کس رفتار سے صوبوں میں ذمہ داریاں منتقل کی جائیں۔‘ واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جارج بش نے ڈونلڈ رمزفیلڈ سے کہا کہ وہ نوری المالکی کی حمایت کے لیئے عراق جائیں۔ ایک دن قبل ہی انٹرنیٹ پر ایک وڈیو نشر کی گئی ہے جس میں القاعدہ کے اہم رہنما ابو مصعب الزرقاوی کا ایک بیان ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الزرقاوی آہستہ آہستہ بولتے ہوئے امریکہ پر تنقید کر رہے ہیں کہ اس نے عراق پر حملہ کر کے وہاں قبضہ کر لیا ہے۔ الزرقاوی نئی عراقی حکومت پر بھی تنقید کر رہے ہیں جو ان کے خیال میں اس لیئے قائم کی گئی ہے کہ امریکہ جس مصیبت میں مبتلا ہے اس سے باہرنکل سکے۔ | اسی بارے میں ’مزاحمت کا صحیح اندازہ نہیں‘17 February, 2005 | صفحۂ اول رمزفیلڈ: دو بار مستعفی ہونا چاہا04 February, 2005 | صفحۂ اول صدام القاعدہ روابط پر شک کا اظہار05 October, 2004 | صفحۂ اول عراق:’بدسلوکی رمزفیلڈ کی شہ پر‘16 May, 2004 | صفحۂ اول رمز فیلڈ ابو غریب جیل کے دورے پر 13 May, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||