BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق:’بدسلوکی رمزفیلڈ کی شہ پر‘
نیو یارکر
امریکی جریدے نیو یارکر نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے ذاتی طور پر ایسا خفیہ پروگرام شروع کیا ہے جو عراقی قیدیوں سے بد سلوکی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

معروف امریکی صحافی سیمور ہرش نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ نے ایسے پروگرام کو آگے بڑھایا جو افغانستان میں مشتبہ شدت پسندوں کے خلاف پہلے ہی استعمال ہو رہا تھا۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروگرام کے تحت عراق میں امریکی فوج کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحت کے بارے میں معلومات کے حصول کے لئے قیدیوں کو جسمانی تکلیف اور جنسی ذلت پہنچانے کے حربے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

واشنگٹن میں پینٹاگون حکام نے ان الزامات کو بےبنیاد اور غلط قرار دیا اور کہا کہ مضمون میں غلطیاں ہیں، نامعلوم ذرائع استعمال کئے گئے اور یہ سازش معلوم ہوتا ہے۔

امریکی صدر بش نے قدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کو کچھ فوجیوں کا ذاتی فعل قرار دیا ہے اور ان الزامت کی تردید کی کہ ایسا کسی نظام کے تحت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں سے بدسلوکی کا ارتکاب کرنے والے فوجیوں کو سزا دی جائے گی۔

عراقی قیدیوں سے بدسلوکی کرنے والی ایک فوجی خاتون لِنڈی انگلینڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے قیدیوں پر تشدد اعلی حکام کے حکم پر کیا تھا۔

عراق کے علاوہ افغانستان میں بھی قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات سامنے آئے ہیں اور امریکی حکام کم از کم ایسے دو واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد