ہلمند میں مزید 25 ’طالبان‘ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے افغان فوجیوں کے ساتھ ایک تازہ مشترکہ کارروائی میں جنوبی صوبے ہلمند میں پچیس ’مشتبہ طالبان‘ کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ لڑائی جنوبی صوبے قندھار میں کار بم دھماکے میں اکیس افراد اور چار کینیڈین افغان صدر حامد کرزئی نے اسے ’بزدلانہ‘ عمل قرار دیا تھا۔ حالیہ چند ماہ میں جنوبی افغانستان میں جاری لڑائی میں شدت آئی ہے۔ اتحادی افواج کے ایک بیان کے مطابق ان کے سپاہی ہلمند میں نہر سرخ کے علاقے میں گشت پر تھے کہ ان پر مشتبہ شدت پسندوں نے گولی چلا دی۔ جوابی کارروائی میں پچیس مشتبہ طالبان کو ہلاک کر دیا گیا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ لڑائی کے دوران شہری آبادی کو نقصان نہ پہنچانے کی پوری پوری کوشش کی گئی اور ابھی تک کسی عام شہری کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس لڑائی اور ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ | اسی بارے میں نوا کے قصبے پر طالبان کا قبضہ؟18 July, 2006 | آس پاس ’گوانتانامو میں جو دیکھا‘ 23 July, 2006 | آس پاس ’بڑا چیلنج، دہشتگردی ہے‘31 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||