’بڑا چیلنج، دہشتگردی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کو امن اور استحکام حاصل کرنے میں ابھی وقت درکار ہے۔ یہ بات افغانستان کے صدر ،احمد کرزائی، نے لندن میں ڈونرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی اور منشیات سے نمٹنا ہے۔ ٹونی بلئیر کا کہنا تھا کہ اس بات کی اہم ضرورت ہے کہ افغانستان میں بین الاقوامی شراکت جاری رہے، یہ صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ضروری ہے۔ عالمی برادری افغانیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ صدر کرزائی کے مطابق افغانستان نے نئی حکومت بنانے میں کافی ترقی کی کہ لیکن اسے سکیورٹی، غربت اور میشیات کی تجارت کی روک تھام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل، کوفی عنان، نے کہا کہ افغانستان کی پچھلے چار سالوں کی ترقی قابلِ فخر ہے۔ خاص طور پر جمہوری عمل میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ کی وزیرِ خارجہ کونڈو لیزہ رائیس نے اس موقع پر اعلان کیا کہ امریکی حکومت اگلے سال افغانستان کو 1.1 عرب کی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے افغانستان میں ترقی کے عمل کو سراہا لیکن اس با ت کی بھی نشاندہی کی کہ یہ عمل ابھی نامکمل ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کی 90 فیصد اوپیم اور ہیرین افغانستان میں پیدا ہوتی ہے اور غریقانونی منشیات کی تجارت افغانستان کی معیشیت کا ایک تہائی حصہ ہے۔ | اسی بارے میں امریکہ سے احتجاج میں دیر کیوں؟ 09 January, 2006 | Debate ملا عمر کو رابطے کی پیشکش09 January, 2006 | آس پاس ’خودکش حملہ‘، 4 افغان ہلاک16 January, 2006 | آس پاس ’برطانوی فوج کو طالبان سےلڑنا ہوگا‘18 January, 2006 | آس پاس اسامہ کی نئی ٹیپ پر آپ کا ردًِعمل20 January, 2006 | Debate افغانستان: نو ’حملہ آور‘ گرفتار29 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||