اتحادی حملے میں 18 طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو اور افغان فوج نے جنوبی افغانستان میں ایک حملہ کرکے 18 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ حملہ منگل کی شام ہلمند صوبے کے گرم شیر علاقے میں کیا گیا۔ یہ علاقہ گزشتہ ماہ طالبان کے قبضے سے واپس لیا گیا تھا۔ ایک ہی روز قبل ہلمند میں تین برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ایک علیحدہ واقعہ میں کابل میں ایک کار بم حملے میں کار کا ڈرائیور ہلاک جبکہ دو لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا گاڑی پر آتشگیر مادہ لایا جارہا تھا جو پھٹ گیا۔ صوبے کے پولیس چیف نبی ملاخیل کا کہنا ہے ’ہم نے علاقے میں کارروائی کی ہے اور 18 طالبان کو ہلاک کردیا ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو اور اتحادی فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کابل میں بم کے دھماکے معمول نہیں ہیں، صرف شہر کے نواح میں سڑک کے کنارے چند واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار بلال سروری کا کہنا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے جنگجو شہر میں حملوں کی کوششیں کررہے ہیں کیونکہ شہر میں بہت سے غیر ملکی فوجی اور دیگر افراد مقیم ہیں۔ افغانستان میں اس سال پر تشدد واقعات اور جھڑپوں میں اضافہ ہواہے۔ القاعدہ اور طالبان سے منسلک تشدد زیادہ تر پاکستان کی سرحد پر جنوبی اور مشرقی افغان علاقوں میں ہوتا رہا ہے۔ آئندہ چند مہینوں میں جنوبی افغانستان میں نیٹو کی فوج امریکیوں سے کمان لے لے گی جس کے بعد اس علاقے میں اکیس ہزار فوجی تعینات ہوں گے۔ | اسی بارے میں گردیز خود کش حملہ: چار ہلاک16 July, 2006 | آس پاس قندھار:خود کش حملہ، فوجی ہلاک22 July, 2006 | آس پاس افغانستان: تشدد میں 22 ہلاک23 July, 2006 | آس پاس افغانستان: خشک سالی کا سامنا26 July, 2006 | آس پاس افغانستان: متعدد شدت پسند ہلاک26 July, 2006 | آس پاس افغانستان: فوجیوں سمیت 16 ہلاک 27 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||