BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 July, 2006, 20:51 GMT 01:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گردیز خود کش حملہ: چار ہلاک
اختتامِ ہفتہ پر تیس سے زیادہ طالبان جھڑپوں میں مارے گئے ہیں
افغانستان میں پکتیہ کے صوبے کے دارالحکومت گردیز میں ایک خود کش بم حملے میں بمبار سمیت پانچ افراد ہلاک اور تئیس زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بمبار نے ایک سرکاری عمارت کے باہر چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کر دیا۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں برطانوی فوجیوں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ برطانوی فوجیوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ایک ہسپتال سے ان پر فائرنگ کر رہے ہیں اور شاید جواب میں انہیں بھی فائرنگ کرنی پڑے۔

گزشتہ کچھ دنوں میں نوزاد میں بھی کچھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ہلمند میں ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ نوزاد کے ضلع میں برطانوی فوجی پچھلے اٹھارہ روز سے ایک سرکاری احاطے کا دفاع کر رہے ہیں جہاں ان پر مختلف ٹھکانوں سے حملے کیئے جا رہے ہیں۔

دو سو ستائیس کلو کے تین بم
گزشتہ ہفتے نوزاد کی منڈی میں دو سو ستائیس کلو کے کم از کم تین بم گرائے گئے تھے اور مقامی افراد کا دعوی ہے کہ اس دوران کافی زیادہ تعداد میں عام لوگ مارے گئے ہیں

ایک ترجمان کا کہنا ہے: ’ہمارے فوجی بڑے صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن اب ہمیں جوابی کارروائی کرنی پڑے گی۔‘

فوجی اس بات کی کوشش میں ہیں کہ یہ واضح ہو جائے کہ ہسپتال میں جہاں سے ان پر فائرنگ ہو رہی ہیں، اب بھی مریض ہیں یا نہیں۔

ایک فوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس فائرنگ کے دوران زخمی ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے نوزاد کی منڈی میں دو سو ستائیس کلو کے کم از کم تین بم گرائے گئے تھے اور مقامی افراد کا دعوی ہے کہ اس دوران کافی زیادہ تعداد میں عام لوگ مارے گئے ہیں۔

برطانوی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے بڑے موزوں انداز میں طاقت کا استعمال کیا ہے اور ان کے خیال میں مقامی افراد کے دعووں کے برخلاف عام لوگوں کی ہلاکت کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

اس ہفتے کے اختتام پر بالخصوص ہفتے کی رات اتحادی فوج کی کارروائیوں میں تیس سے زیادہ طالبان مارے گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد