BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 July, 2006, 16:23 GMT 21:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’چالیس مشتبہ طالبان ہلاک‘
اس سال افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
افغانستان میں امریکہ کی سربراہی میں فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں چالیس مشتبہ طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ ارزگان میں مختلف کارروائیوں میں چالیس مشتبہ طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ طالبان کے خلاف کارروائی میں تین اتحادی فوجی زخمی جبکہ ایک افغان فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

اس سال افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے اور سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے اپنے دعوے میں کہا کہ ارزگان کے صوبہ میں کارروائی کے دوران اتحادی فوجوں کے چالیس فوجی ہلاک کر دیئے ہیں۔

طالبان کے مبینہ ترجمان قاری محمد یوسف نے افغان اسلامک پریس کو بتایا کہ طالبان نے اتحادی فوجوں کا ایک طیارہ بھی مار گرایا ہے۔ آزاد ذرائع سے طالبان کے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اتوار کے روز قندھار کے صوبے میں کینیڈا کا ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

اتحادی اور افغان افواج 2001 کے بعد سےطالبان کے خلاف ملک کے اس حصے میں سب سے بڑا آپریشن کر رہے ہیں۔

ہلمند کے صوبے میں گزشتہ ماہ چھ اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد برطانیہ پر مزید فوجی بھیجنے کے لیئے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد