افغانستان: آٹھ شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کو ملک کے مشرقی حصے میں آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کنہڑ صوبے میں مزاحمت کاروں نے امریکی فوج دستے پرحملہ کیا تو انہیں جوابی فائرنگ کرنی پڑی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کا یہ واقعہ کنہڑ صوبے کے اسد آباد ضلع میں پیش آیا۔ افغانستان کے شمال مشرقی سرحدی علاقے کنہڑ میں طالبان اور حکومت مخالف جنگی سردار گلبدین حکمت یار کے حامی کافی سرگرم ہیں۔ دریں اثناء افغانستان میں مسلح افراد نے صوبہ قندھار میں پندرہ افغان طبی کارکنوں کو اغوا کر لیا ہے۔افغان حکام کے مطابق یہ طبی کارکن افغانستان کے جنوب میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کی جانب سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی بس کو اغوا کر لیا۔ ایک اور واقعے میں ملک کے جنوبی حصے میں ایک مشتبہ خودکش بمبار نے کابل اور قندھار سڑک پر اپنی گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی زخمی ہو گیا۔ اس حملے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ امریکی فوج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مئی میں قندھار کے ایک گاؤں میں امریکی بمباری میں ہلاک ہونے والے سترہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر نوے ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔ تاہم فوج کا کہنا تھا کہ اس گاؤں میں امدای کارکنوں کو داخلے کی اجازت کے بعد ہی مدد فراہم کی جاسکے گی۔ | اسی بارے میں افغانستان میں برڈ فلوکی تصدیق16 March, 2006 | آس پاس افغانستان میں طیارے کا حادثہ24 April, 2006 | آس پاس افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر19 May, 2006 | آس پاس افغانستان: تین سو سکول نذرآتش01 June, 2006 | آس پاس نیٹو فوجی افغان دوست ہوں گے 04 June, 2006 | آس پاس پوست: یورپ کی مانگ، افغانستان کی پیداوار26 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||