BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 March, 2006, 13:30 GMT 18:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں برڈ فلوکی تصدیق
پولٹری فارم
’افغانستان میں یہ بیماری انسانوں تک نہیں پہنچی اور ضروری ہے کہ اس امکان کو روکا جائے‘
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ وہاں پر پرندوں میں برڈ فلو کی مہلک قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ اور افغانستان کی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل اور جلال آباد میں چھ پرندوں میں برڈ فلو کے مہلک وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ افغانستان میں برڈ فلو کی موجودگی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

جلال آباد میں نو سو پولٹری فارم بند کر دیے گئے ہیں اور حکومت اور اقوام متحدہ نے متاثرہ علاقوں میں پرندوں کی تلفی کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار بلال سروری نے کہا ہے کہ جلال آباد اور کنہڑ کے بازاروں سے مرغیاں غائب ہونا شروع ہو گئی ہیں لیکن ہرات اور مزار شریف سے مِل سکتی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوبی صوبوں قندھار اور کندوز میں چھ پرندوں پر بھی تجزیے کیے گئے تھے لیکن وہ برڈ فلو کے وائرس سے پاک تھے۔

حکام نے کہا افغانستان میں یہ بیماری انسانوں تک نہیں پہنچی اور ضروری ہے کہ اس امکان کو روکا جائے۔

برڈ فلو کی جراثیم کی موجودگی کی تصدیق کے بعد افغانستان میں حکام نے پاکستان سے مرغی کو درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

اسی بارے میں
برڈ فلو: کب، کیسے اور کیوں
20 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد