BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 March, 2006, 07:27 GMT 12:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جرمنی میں برڈ فلو سے بلی ہلاک
جرمنی
برڈ فلو کا مرض تیزی سے خطرہ بنتا جار ہا ہے
جرمنی میں ایک گھریلو بلی برڈ فلو یا ایچ فائیو این ون وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی ہے۔

اس طرح مذکورہ بلی یورپی یونین میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والا پہلا دودھ پلانے والا جانور ہے۔

یہ بلی اتوار کو جرمنی کے بالٹک جزیرے میں مردہ پائی گئی تھی جہاں ہزاروں کی تعداد میں پرندوں میں برڈ فلو کا وائرس پایا گیا ہے۔

سوئیڈن نے بھی ٹیسٹ کے بعد دو بطخوں میں ایچ فائیو این ون وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

دریں اثناء پیرس میں ہونے والے پچاس ملکوں کے جانوروں کے امراض کے ڈاکٹروں کےایک اہم اجلاس کے دوسرے دن اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ اس مہک وائرس سے کیسے نمٹا جائے۔

جرمنی کے دی فرائیڈ رایچ لوئفلرانسٹیٹیوٹ کی لیبارٹری میں بلی کی برڈفلو کے وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا یہ وہی وائرس ہے جو پرندو ں میں پایا گیا ہے۔

لیبارٹری کے سربراہ تھامس میٹنلیٹر نے جزیرے کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے پالتو جانوروں سے دور رہیں۔

بلیوں کے بارے میں خیال ہے کہ برڈ فلو کے وائرس کے شکار پرندوں کو کھانے سے اس مرض کے جراثیم ان کے جسم میں داخل ہو ئے ہیں۔گزشتہ سال ویتنام میں تین بلیاں اس مرض کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئی تھیں۔

اکتوبر دو ہزار چار میں تھائی لینڈ کے ایک نجی چڑیا گھر میں رکھے ٹائیگر اس مرض سے ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم ابھی تک اس مرض کے بلیوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں لیکن جرمنی میں بلی کی ہلاکت کے بعد مختلف انواع کے جانداروں میں اس مرض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

منگل کو جرمن حکام نے جنوبی ریاست باویریا میں اس وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے اس طرح جرمنی کی پانچ ریاستوں میں یہ مرض پھیل چکا ہے۔

انسان سے انسان تک
برڈز فلوایک انتہائی خطرناک وبا بن سکتی ہے
برڈ فلوبرڈ فلو وارننگ
’امیر ملک ٹیکے لگانے میں مدد کریں،
تفصیلات: برڈ فلو
برڈ فلو کب، کہاں، کیسے اور کیوں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد