برڈ فلو سے نمٹنے کا امریکی منصوبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے برڈ فلو سے بچاؤ کے لیے سات بلین ڈالر کی لاگت سے والے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو برڈ فلو سے خطرہ ہے اور یہ منصوبہ برڈ فلو سے بچنے کے لیے بہت اہم ہے۔ امریکہ میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ برڈ فلو کی بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگ سکتی ہے اور یہ وبا کی طرح پھیل سکتی ہے۔ امریکہ دو اعشاریہ اٹھ بلین ڈالر سے برڈ فلو سےبچنے کے لیے ویکسین تیارکرے گا۔ سائنسدانوں نے خبر دار کیا ہے کہ برڈز فلو کی ایک انتہائی خطرناک وبا بن سکتی ہے جس سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک یہ بیماری جانوروں سے انسانوں کو لگتی رہی ہے۔ برڈ فلو وائرس جو ایچ فائیو این ون کا نام سے جانا جاتا ہے، سے 1997 سے اب تک 47 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اس وبا کی شدت کے بارے میں کوئی صیح اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 1968 فلو وبا کی طرح بھی ہو سکتی ہے جس میں دس لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ سائنسدانوں کے مطابق برڈ فلو 1918 میں آنی والی فلو وبا کی طرح شدید بھی ہو سکتی ہے جس میں پانچ کرورڑ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں چین : برڈ فلو پھر پھوٹ پڑا16 February, 2004 | آس پاس چین میں ہنگامی اقدامات کا اعلان22 May, 2005 | آس پاس چین: برڈ فلو سے بچاؤ کے اقدامات23 May, 2005 | آس پاس برڈ فلو ماہرین کی وارننگ04 July, 2005 | آس پاس انڈونیشیا: برڈ فلو پھیلنے کا خدشہ29 July, 2005 | آس پاس 'برڈ فلو کی دوا نہ خریدیں'17 October, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||