BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 May, 2005, 09:29 GMT 14:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین میں ہنگامی اقدامات کا اعلان
 برڈ فلو
ایشیا میں کئی لوگ برڈز فلو کا شکار ہو چکے ہیں
چین نے برڈ فلو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے زینوا نے اطلاع دی ہے کہ چینی حکومت نے ان ممالک کے لوگوں کی چین میں آمد پر پابندی لگا دی ہے جہاں برڈ فلو کی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ون کا نام سے جانا جاتا ہے۔

چین اور دوسری کئی ممالک میں 2003 سے لے کر ابتک 53 لوگ برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین کی وزارت زراعت کے اعلان کے مطابق مغربی صوبے کوینگائی میں برڈ فلو سے متاثرہ کچھ مردہ پرندے ملے ہیں جو برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔

حکومت نے لوگوں کو کہا ہے کہ وہ برڈ فلو پر نظر رکھیں اور اس کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔

چینی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک حالیہ تحقیق میں ایک امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ برڈ فلو کی بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگ سکتی ہے اور یہ وبا کی طرح پھیل سکتی ہے اور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ 1968 فلو وبا کی طرح بھی ہو سکتی ہے جس میں دس لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

1918 میں برڈ فلو کی وجہ سے آنے والی وبا میں پانچ کرورڑ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

ٰ

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد