افغانستان: کینیڈا کے 6 فوجی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینیڈا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی حصے میں مارٹر بم کے ایک حملے میں ُان کے چھ فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ کینیڈا کے فوج کے ترجمان نے طالبان جنگجوؤں پر منگل کو ہونے والے حملے کا الزام لگایا ہے۔ قندھار میں موجود کینیڈا کے تقریباً دو ہزار فوجی افغانستان میں موجود نیٹو کی امن فوج کا حصہ ہیں۔ کینیڈا کے فوج کے ترجمان نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ گشت پر معمور کینیڈین فوجیوں پر قندھار سے پچیس کلو میٹر مغرب میں واقع ظاہری ضلع میں ماٹر بم سے حملے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے سے چھ فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں اور کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔ دریں اثناء امریکی اور افغانی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں دو جگہوں پر چھاپوں میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شورش زدہ علاقے خوست میں پیرو خیل اور یعقوبی ضلعے میں جبیہ کے قریب واقع گاؤں پر علیٰ الصبح چھاپے مارے گئے۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان فوجی کارروائیوں کے دوران آٹھ مشتبہ دہشت گردوں جن میں پانچ کو پیرو خیل اور تین کو جبیہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ کے دوران طالبان اور القاعدہ کے مزاحمت کاروں نے افغانستان میں کئی حملے کیئے ہیں۔ملک میں موجود امن فوج مختلف علاقوں پر حکومتی کنٹرول کے لیے علاقے میں موجود ہے جہاں اس وقت مزاحمت کاروں کا قبضہ ہے۔ | اسی بارے میں افغانستان کا با اثر ہمسایہ بھارت12 April, 2006 | آس پاس پاکستان مزید کچھ کرے: افغانستان 07 May, 2006 | آس پاس افغانستان میں طالبان کا بڑھتا ہوا اثر19 May, 2006 | آس پاس افغانستان: تین سو سکول نذرآتش01 June, 2006 | آس پاس نیٹو فوجی افغان دوست ہوں گے 04 June, 2006 | آس پاس افغانستان میں ’65 طالبان ہلاک‘24 June, 2006 | آس پاس پوست: یورپ کی مانگ، افغانستان کی پیداوار26 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||