افغانستان: برطانوی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج کی ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجی کا نام پرائیویٹ اینڈریو بیری کٹس بتایا گیا ہے۔ 13 ایئر اسالٹ سپورٹ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والا اینڈریو کٹس ہلاکت کے وقت برطانوی فوج کی جانب سے جنوبی افغانستان میں کیئے جانے والے آپریشن میں شریک تھا۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق اس کی موت ہلمند صوبے کے موسٰی قلعہ نامی علاقے میں ہوئی۔ اتوار کو قندھار میں ایک کار بم سے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک برطانوی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ بعد میں نیٹو افواج کے ذرائع نے کہا تھا کہ موسیٰ قلعہ میں شدت پسندوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا ان کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ اینڈریو کٹس کی ہلاکت کے ساتھ افغانستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ نیٹو فوج کے برطانوی اور کینیڈا کے دستوں نے جنوبی افغانستان میں جاری فوجی آپریشن کی قیادت جولائی میں امریکی دستوں سے لے لی تھی۔
سیکرٹری آف سٹیٹ فار ڈیفنس ڈیس براؤن نے کہا ہے ’نیٹو فوج کا ساتھ دینے والے برطانوی فوجی کی موت پر مجھے افسوس ہے‘۔ جس دستہ سے کٹس کا تعلق تھا وہ جولائی میں افغانستان میں تعینات کیا گیا تھا۔ بری فوج کے سربراہ جنرل مائیکل جیکسن نے افغانستان میں برطانوی فوج کے کردار کو سراہا ہے تاہم فوجیوں کا دعوٰی ہے کہ وہ وہاں الجھن اور پریشانی کا شکار ہں اور ’برداشت کی حد‘ کے قریب ہیں۔ یہ انکشاف سنڈے ٹیلیگراف میں ایک اعلٰی فوجی اہلکار کے بیان کے بعد ہوا ہے جس کا کہنا تھا کہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں مئی کے مہینے سے اب تک فوجی پانچ بڑی لڑائیاں لڑچکے ہیں اور بہت تھک گئے ہیں۔ | اسی بارے میں نوا کے قصبے پر طالبان کا قبضہ؟18 July, 2006 | آس پاس ’گوانتانامو میں جو دیکھا‘ 23 July, 2006 | آس پاس ’بڑا چیلنج، دہشتگردی ہے‘31 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||