’غیر اسلامی اقدار‘ کے خلاف مہم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مقامی طالبان نے ’غیر اسلامی طور اطوار‘ کے خلاف مہم کے سلسلے میں بنوں ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان انڈس ہائی وی پر عارضی چیک پوسٹ قائم کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کر دی ہے۔ انڈس ہائی وے پر لکی مروت کے گاؤں گمبیلا کے قریب مرکزی سڑک کے کنارے جمعرات کو مسلح طالبان نے عارضی چیک پوسٹ بنا کر آنے جانے والی گاڑیوں کو روکا اور ان میں نصب سی ڈی پلیئر، ٹیپ ریکارڈر اور ریڈیو اتار کر توڑ دئیے۔ یہ کارروائی علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے دیکھی اور مقامی پولیس نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران طالبان نے ایک گاڑی کو روکا جس میں شادی کی تقریب میں جانے والے مرد رقاص تھے۔ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں عبدالخیل سے تھا۔ طالبان نے مرد رقاصوں کو شادی پر لے جانے والے منتظمین سمیت مارا پیٹا اور سر کے بال اور موچھیں مونڈ ڈالیں۔ ایک عینی شاہد ثمر خان کے مطابق سرائے گمبیلا میں کارروائی کرنے والے مقامی طالبان جدید اسلحہ سے لیس تھے اور ان میں سے چند ایک کے پاس راکٹ لانچر اور اِکا دُکا وائرلیس سیٹ بھی تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع لکی مروت کے بعض علاقے طالبان کے زیر اثر ہیں اور یہاں طالبان کا ’ریکروٹمنٹ سینٹر‘ یا بھرتی کا مرکز بھی قائم ہے۔ طالبان نے ان علاقوں میں لوگوں سے کہہ رکھا ہے کہ داڑھی کی حجامت سمیت کوئی بھی خلاف اسلام کام ہوا تو اس پر کارروائی ہو گی۔ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں گزشتہ کچھ عرصے سے ویڈیو اور حجاموں کو بموں اور دھمکی آمیز خطوط سے نشانہ بنایا ہے۔ | اسی بارے میں ’وزیرستان: جھڑپیں جاری ہیں‘05 April, 2007 | پاکستان وانا جھڑپوں میں حکومت سے اپیل05 April, 2007 | پاکستان سکیورٹی فورسز پر حملے: چار زخمی08 April, 2007 | پاکستان کرم: فائر بندی کی کوشش اور ہلاکتیں12 April, 2007 | پاکستان طالبان افغانستان نہیں جارہے: فوج11 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||