سکیورٹی فورسز پر حملے: چار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہروں ٹانک اور بنوں میں سکیورٹی فورسز پر بم کے دو الگ الگ حملوں میں فرنٹیر کور کے چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق پہلا واقعہ ٹانک شہر میں اتوار کی صبح نو بجکر چالیس منٹ پر اس وقت پیش آیا جب مان زئی سے ہنگو جاتے ہوئے فرنٹیر کور کی ایک گاڑی کے قریب رون وال کے علاقے میں سڑک پر پہلے سے نصب شدہ بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک پر پلاسٹک کے ایک بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ دھماکے سےگاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گاڑی میں ایف سی کے بائیس جوان سوار تھے۔ دوسرا دھماکہ بنوں شہر میں کینٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر حملے کی نتیجے میں سنیچر کی رات ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے پردل خیل موڑ میں سڑک پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جو پولیس موبائل کے گزرتے ہی پھٹ گیا جس سے موبائل میں موجود ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ بنوں اور ٹانک کے علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے سیکورٹی فورسز کے دستوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم حکام ان حملہ آوروں کا کھوج لگانے میں اب تک ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں ٹانک:بم حملہ، تین اہلکار زخمی26 February, 2007 | پاکستان ٹانک میں ایک قبائلی سردار قتل21 February, 2007 | پاکستان ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں09 February, 2007 | پاکستان ٹانک: تین پولیس اہلکار اغواء24 January, 2007 | پاکستان ٹانک میں دھماکہ، ہنگو میں فائرنگ21 January, 2007 | پاکستان ’ٹانک سے بارودی سرنگ برآمد‘09 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||