ٹانک: دکانیں حملے کی زد میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ صوبہ سرحد کے ضلع ٹانک میں جمعہ کو خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان میں بم دھماکہ ہوا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے فوجی علاقے کینٹ میں دس بم ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ٹانک کے ایک پولیس اہلکار کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ٹانک بازار میں خواتین کے کپڑوں کی دکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ بعض دکانداروں کو اس سلسلے میں خطوط بھی ملے ہیں جن میں ان کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ خواتین کے کپڑوں کا کاروبار ترک کر دیں۔ ایک ہفتہ قبل ٹانک ہی میں ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وزیرستان کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے ٹانک میں مقامی طالبان کا کافی اثر و رسوخ ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میں ناکارہ بنائے گئے بموں کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی ساخت سے ایسا لگتا ہے جیسے انہیں خود کش حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکے چھ زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں ٹانک: تین پولیس اہلکار اغواء24 January, 2007 | پاکستان ٹانک:ایف سی کا اہلکار ہلاک03 October, 2006 | پاکستان خیبر ایجنسی میں دھماکہ، ہلاکتیں01 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان پشاور: بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک27 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||