خیبر ایجنسی میں دھماکہ، ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں مبینہ طور پر ایک شدت پسند تنظیم کے حامی کے گھر بم دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے دن بارہ بجے باڑہ سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور قوم سپاہ کے علاقے ڈورا میں مذہبی تنظیم لشکر اسلامی کے ایک حامی دوا خان کے گھر میں پیش آیا جس میں دوا خان کی بیوی سمیت دو افراد ہلاک جبکہ چار بچے زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تحصیل باڑہ کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ عطاؤالرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کی اصل وجوہات کیا ہیں تاہم ان کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ ہلاک شدہ شخص بم بنارہا تھا اور اس دوران دھماکہ ہوا ہے جس سے وہ خود بھی ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے اس امکان کو بھی مسترد کیا کہ یہ کارروائی لشکر اسلام کی مخالف تنظیم انصار الااسلام کے حامیوں نے کیا ہے۔ تحصیل باڑہ میں ان ہی دو مذہبی تنظیموں کے مابین کافی عرصہ سے اختلافات چلے آرہے ہیں اور ان کے درمیان خونریز جھڑپوں میں اب تک ایک اندازے کے مطابق سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں مذہبی گروہ پر کارروائی معطل25 February, 2006 | پاکستان باڑہ اسلامی مرکز پر حکومتی کنٹرول01 April, 2006 | پاکستان باڑہ: تصادم میں پانچ افراد ہلاک29 August, 2006 | پاکستان خیبر: مذہبی تصادم میں 9 افرادہلاک13 August, 2006 | پاکستان خیبر ایجنسی: جھڑپیں، تین ہلاک11 October, 2006 | پاکستان خیبر ایجنسی تصادم میں چھ ہلاک16 November, 2006 | پاکستان ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ17 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||