خیبر: مذہبی تصادم میں 9 افرادہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں گزشتہ روز دو مذہبی تنظیموں کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں میں اتوار کے روز مزید چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے ۔ اس طرح سنیچر اور اتوار کو جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد نو تک پہنچ چکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تازہ واقعہ اتوار کو شام ساڑھے چار بجے پشاور سے متصلہ قبائلی علاقہ باڑہ میں قمبر آباد کے مقام پراس وقت پیش آیا جب دونوں تنظیموں لشکر اسلامی اور انصار الااسلام کے حامیوں کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا۔ عینی شاہدوں کے مطابق بھاری اسلحہ سے مسلح گروپوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے لشکر اسلامی کے چار رضاکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ مخالف تنظیم انصار الااسلام کے دو کارکن زخمی ہوئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔ تازہ واقعے کے بعد باڑہ کے لوگ ایک بار پھر خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں باڑہ تحصیل کے حدود میں صورتحال دوبارہ کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضع رہے کہ اس سال مارچ کے مہینے میں باڑہ کے علاقے میں دو مذہبی پیشواؤں کے حامیوں کے مابین جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم مقامی انتظامیہ ان گروپوں کے خلاف کاروائی کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔ | اسی بارے میں خیبر ایجنسی تشدد میں تین ہلاک12 August, 2006 | پاکستان باڑہ اسلامی مرکز پر حکومتی کنٹرول01 April, 2006 | پاکستان پشاور: بازار میں بم، ایک ہلاک28 March, 2006 | پاکستان مذہبی گروہ پر کارروائی معطل25 February, 2006 | پاکستان قبائلیوں نے سکھ کو رہا کرا لیا 11 June, 2005 | پاکستان ماہی گیرکوٹ لکھپت جیل منتقل03 January, 2005 | پاکستان خیبر سے غیرملکی سمیت دو گرفتار13 February, 2004 | پاکستان قبائیلی کونسلر: استعفٰی کی دھمکی13 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||