خیبر سے غیرملکی سمیت دو گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک چھاپے میں القاعدہ کے سے تعلق کے شبہ میں دو افراد جن میں ایک مراکش کا باشندہ بھی شامل ہے گرفتار کر لیا ہے۔ القاعدہ کے خلاف یہ تازہ کارروائی پشاور سے تقریباً تیس کلومیٹر مغرب میں خیبر ایجنسی کے شہر جمرود کے قریب نیو آبادی گودر روڈ کے علاقے میں کی گئی۔ نیم فوجی دستوں کے علاوہ مقامی خاصہ دار فورس بھی اس کارروائی میں شامل تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان نامی اس پینتیس سالہ عرب اور اس کے مشتبہ میزبان ایک قبائلی شخص عدنان آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اُس کے قبضے سے ٹائم بم بنانے کا سامان، دو کلاشنکوف، ایک پستول کے علاوہ کمونیکیشن کا جدید نظام بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کو مزید تحقیقات کے لئے خفیہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد رات گئے حکام نے ٹیڈی بازار کے علاقے میں بھی ایک کارروائی کی لیکن اس میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔ خیبر ایجنسی میں کافی عرصہ بعد القاعدہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں آئی ہے۔ اس سے قبل زیادہ تر توجہ کا مرکز شمالی اور جنوبی وزیرستان ہی رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||