پشاور: بازار میں بم، ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور کے پر ہجوم خیبر بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ بم ایک موٹر سائیکل میں لگایا گیا تھا۔ زخمیوں کو قریبی لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ صوبے کے پولیس کے سربراہ رفعت پاشا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اس دھماکے کا ذمہ دار کون ہے۔ یہ دھماکہ اس روز ہوا ہے جس روز امریکی سفارتخانے نے دھمکیوں کے بعد پشاور میں امریکی قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں سفارتخانے کی ترجمان نائیڈا ایمونز نے بتایا کہ ’قونصل خانے کو قابلِ یقین دھمکیاں موصول ہوئی تھیں‘۔ | اسی بارے میں پشاور: دھمکیاں، امریکی مشن بند28 March, 2006 | پاکستان پشاور کی عظمتِ رفتہ کی تلاش 20 March, 2006 | پاکستان مظاہروں کا تیسرا روز، پشاور میں دو ہلاک15 February, 2006 | پاکستان پشاور: حکومت کا احتجاجی مظاہرہ07 February, 2006 | پاکستان پشاور اور وانا میں احتجاج، مظاہرے20 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||