پشاور: دھمکیاں، امریکی مشن بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے مطابق دھمکیوں کے بعد صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں امریکی قونصل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں سفارتخانے کی ترجمان نائیڈا ایمونز نے بتایا کہ ’قونصل خانے کو قابلِ یقین دھمکیاں موصول ہوئی تھیں‘۔ ایمونز کا کہنا تھا کہ ’قونصل خانے آئندہ اعلان تک بند کر دیا گیا ہے‘۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دھمکیاں کس طرح کی تھیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام حفاظتی اقدام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان کے شمال مغربی صوبے سرحد میں امریکہ مخالف مذہبی اتحاد کی حکومت ہے اور لوگوں میں موجود امریکہ مخالف جذبات قبائلی اور پاک افغان سرحد سے ملحق علاقوں میں طالبان اور طالبان حامیوں کے خلاف جاری مبینہ آپریشن سے ان جذبات میں اور شدت آئی ہے۔ | اسی بارے میں ٹیلیفون ایکسچینج پر دھماکہ22 March, 2006 | پاکستان ایف سی چوکیوں پر حملے، 4 زخمی21 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایف ایم سٹیشن تباہ20 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: بم سےفوجی گاڑی تباہ 20 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: فوجی قلعے پر راکٹ حملہ18 March, 2006 | پاکستان حکومتی بالادستی ہرحال میں: مشرف 15 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||