ایف سی چوکیوں پر حملے، 4 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں منگل کے روز علی الصبح نا معلوم افراد نے ایف سی کی دو چیک پوسٹوں پر حملے کر کے ایف سی کے چار اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ یہ حملے سوا تین بجے کے قریب کیے گئے۔ صحافی دلاور خان وزیر نے بتایا ہے کہ رزمک روڈ پر واقع ایف سی کے ٹل چیک پوسٹ اور گوشت چیک پوسٹ پر زوردار حملے کیے گئے۔ ٹل چیک پوسٹ پر ایف سی کے تین اہلکار جبکہ گوشت چیک پوسٹ پر ایک اہلکار زخمی ہوا۔ جوابی کارروائی میں میران شاہ سکاوٹس قلعے سے میر علی سکاؤٹس نے توپوں سے فائرنگ کی۔اس پر سکاوٹس قلعے پر پھر راکٹ داغے گئے۔ مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔ |
اسی بارے میں ’معاملات مذاکرات سے طے کیے جائیں‘17 March, 2006 | پاکستان ’میران شاہ سے باہرہمارا کنٹرول ہے‘18 March, 2006 | پاکستان کارروائیاں جاری رہیں گی: شیرپاؤ20 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: بم سےفوجی گاڑی تباہ 20 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||