’میران شاہ سے باہرہمارا کنٹرول ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میران شاہ کے مقامی طالبان لیڈر مولانا عبد لخالق نے دعویٰ کیا ہے کہ میران شاہ کے باہر کا علاقہ اب بھی انہیں کے کنٹرول میں ہے۔ میران شاہ میں حکومت کو مطلوب مقامی طالبان لیڈر مولانا عبد الخالق نے اپنے ترجمان کے ذریعے نامہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی کو بتایا کہ حکومت کا یہ دعویٰ کہ علاقے میں غیر ملکی دہشت گرد چھپے ہوئے بلکل غلط ہے ۔ مولانا خالق کے ترجمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں غیر ملکی چھپے ہوئے نہیں ہیں اور یہ یہ سب حکومت کا پراپیگنڈہ ہے۔ مولانا خالق نے دعویٰ کیا کہ میران شاہ کا سارا علاقہ ان کے کنٹرول میں ہے اور انہوں نے شہر اس لیے چھوڑا ہے کہ وہاں ان کی اپنی بھی جائیداد ہے اور اپنے قبائلیوں کا نقصان ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا میران شاہ کے باہر حکومت کی کوئی گاڑی نہیں آسکتی اور نہ ہی وہ راشن لا سکتے ہیں۔ میران شاہ میں ہونے والے آپریشن کے دوران ہلاکتوں کے بارے میں حکومتی دعوؤں کے بارے مولانا خالق کے ترجمان نے کہا کہ حکومت دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اور طالبان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ڈیڑھ سو نہیں بلکہ ساٹھ، ستر لوگ مارے گئے ہیں جن میں بچے ، بوڑھے اور عورتیں شامل تھیں۔ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد کے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق کے ترجمان نے کہا جو بھی مسلمان امریکہ کی صف میں کھڑا ہو گا اس کے خلاف جہاد جائز ہے’یہ قرآن کا فیصلہ ہے‘۔ مولانا عبدالخالق کے ترجمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان کا پولیٹکل ایجنٹ غلط آدمی ہے۔ ’وہ امریکہ کا چپڑاسی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مقامی لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور لوگ ان کے خلاف بات نہیں کرتے۔’کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ طالبان کا مخالف ہے۔ وہ کہتے ہیں جو بھی ہمارے اوپر آیا وہ ہمارے اعمال کی وجہ سے اوپر آیا‘۔ انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کو بچانے کے لیے میران شاہ کو چھوڑا ہے اور مقامی لوگ ان کے مخالف نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں ’میران شاہ: فوج پر حملے نہیں ہوں گے‘13 March, 2006 | پاکستان ’پناہ گزین میران شاہ چھوڑ دیں‘ 13 March, 2006 | پاکستان ’حملہ ہوا تو جوابی کارروائی ہوگی‘11 March, 2006 | پاکستان غیر ملکیوں کا انخلاء شروع14 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی10 March, 2006 | پاکستان وزیرستان: طالبان دفتر کھولیں گے 14 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: مدرسہ بم سے اڑا دیا گیا 15 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||