وزیرستان: طالبان دفتر کھولیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان میں قبائلی عمائدین نے مقامی طالبان سے کہا ہے کہ وہ وانا میں اپنا دفترقائم کریں تاکہ علاقے سے بدامنی کو ختم جا سکے۔ گزشتہ روز سابق ایم این اے مولانا نور کے مدرسہ جامعہ العلوم میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ طالبان وانا میں دفتر کھولیں گے جہاں لوگوں کی شکایت سنی جائیں گی اور قاضی فیصلہ کریں گے۔ اس اجلاس میں مقامی عمائدین اور علماء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نامہ نگار رحیم اللہ یوسف زئی نے وانا کی مشہور مذہبی شخصیت مولوی عباس کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کا دفتر شریعت نافذ کرنے کے لیے نہیں بلکہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ وانا میں اس وقت بدامنی ہے، قتل،ڈاکوں، چوریوں، راہزنی کے واقعات بڑھ گئے ہیں اور منشیات کا کاروبار بڑھ گیا ہے۔ حکومت نے وانا میں طالبان کے دفتر کھولنے کے فیصلے کی مخالفت نہیں کی ہے۔ مولوی عباس کے مطابق انہوں نے مقامی سرکاری حکام سے بھی بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا طالبان مقامی سرکاری حکام کی امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے میں مدد کریں گے۔ مولوی عباس ایک سال پہلے حکومت کو مطلوب تھے لیکن اب ان کا حکومت سے امن معاہدہ ہو گیا جس میں یہ طے پایا تھا کہ وہ سکیورٹی فورسز پر کسی حملے میں شریک نہیں ہوں اور نہ لوگوں کو اس کی ترغیب دیں گے۔ نامہ نگاروں کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہت فرق ہے۔ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان حکومت کے خلاف نبرد آزما ہیں جبکہ وانا میں طالبان نے حکومت سے معاہدہ کر رکھا ہے اور اسی معاہدے کے تحت کئی لوگوں کو معافی بھی دی گئی ہے۔ قبائلی علاقوں میں موجود فوج صرف القاعدہ ، طالبان اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول کرنا مقامی پولیٹکل انتظامیہ کی ہے۔ |
اسی بارے میں ’حملہ ہوا تو جوابی کارروائی ہوگی‘11 March, 2006 | پاکستان بنوں چھاؤنی پر راکٹ حملہ12 March, 2006 | پاکستان میران شاہ میں کرفیومیں نرمی12 March, 2006 | پاکستان میران شاہ میں تجارت متاثر09 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: کرفیو میں چار گھنٹے کی نرمی10 March, 2006 | پاکستان میران شاہ:ہلاکتوں کے دعوےاورحقیقت10 March, 2006 | پاکستان ’نئی کارروائی، 25 سے زائد ہلاک‘ 10 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||