BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 March, 2006, 05:00 GMT 10:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: ایف ایم سٹیشن تباہ

ایف ایم سٹیشن
وانا ریڈیو کی عمارت تاہم اس بم حملے میں محفوظ رہی
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے اتوار کی شب صدر مقام وانا میں سرکاری ریڈیو سٹیشن کے اینٹینا کو بم سے اڑا دیا ہے جس سے نشریات بند ہوگئیں ہیں۔

یہ ریڈیو سٹیشن پر اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل سن دو ہزار چار میں اپنے آغاز کے چند روز بعد ہی نامعلوم افراد نے اسی طرح بم نصب کرکے اس کی نشریات بند کر دی تھیں۔

پشاور میں قبائلی علاقوں کے اہلکاروں کے مطابق بم سے نقصان اتنا ذیادہ نہیں ہوا ہے تاہم اس سے ریڈیو کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔ اس کی مرمت میں حکام کے مطابق تین سے چار روز لگ سکتے ہیں۔ اس سٹیشن کی نشریات بیس کلومیٹر کے علاقے میں سنی جاسکتی ہیں۔

وانا ریڈیو کی عمارت تاہم اس بم حملے میں محفوظ رہی۔ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد صرف اس کے ائریل ٹرانسمٹنگ یونٹ کے قریب نصب کیا تھا۔

ریڈیو پاکستان وانا سٹیشن سے روزانہ ساڑھے چھ گھنٹے کی نشریات کرتا تھا جو تمام مقامی وزیرستانی لہجے والی پشتو میں ہوتی تھیں۔ اس کے ذریعے اسلامی پروگراموں کے علاوہ خبریں اور موسیقی بھی سنائی جاتی تھی۔

اس ریڈیو سٹیشن کے قیام سے پہلے تک جنوبی وزیرستان میں نا تو سرکاری ریڈیو اور نہ ہی ٹی وی باآسانی سنا اور دیکھا جا سکتا تھا۔ حکومت نے متشبہ القاعدہ اور طالبان کے اراکین کے خلاف کارروائی میں اپنا موقف قبائلیوں تک پہنچانے میں کمزوری دیکھتے ہوئے یہ ریڈیو سٹیشن قائم کئے تھے۔

ایف ایم ریڈیوایف ایم اور زلزلہ
زلزلہ متاثرین کے لیے ایف ایم سٹیشنز
ایف ایمباڑہ میں نیا فساد
ایف ایم ٹیکنالوجی کا فرقہ ورانہ استعمال
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد