ٹیلیفون ایکسچینج پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں شکئی کے قصبے میں ٹیلفون ایکسچینج کو منگل کی رات دھماکے سے نقصان پہنچا ہے جس سے اس علاقے کا ملک سے ٹیلفون رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات نصف شب کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے ایکسچینج کی مین لائن اور سیٹلائٹ ڈش کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ دھماکے سے یہ لائن بھی کٹ گئی اور ڈش بھی تباہ ہوگئی۔ اس سے علاقے کا ملک کے دیگر حصوں سے ٹیلفون کے ذریعے رابطہ منقطع ہوگیا ہے تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تقریبا دو سو لائنوں کا یہ ایکسچینج گزشتہ برس ہی مکمل ہوا تھا۔ اس سے ایک رات قبل صدر مقام وانا میں بھی نامعلوم افراد نے سرکاری ایف ایم ریڈیو کے اینٹینا کو دھماکے سے نقصان پہنچایا جس سے اس کی نشریات بند ہوگئیں تھی۔ خیال ہے کہ ان حملوں کے پس پُشت وہ عناصر ملوث ہیں جو حکومت کے القاعدہ اور طالبان کے مشتبہ ارکان کے خلاف کارروائیوں کے مخالف ہیں۔ وزیرستان میں گزشتہ چار برسوں کی اس کارروائی کے دوران اکثر سرکاری اہداف کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اگرچہ حکومت کا دعوی تھا کہ جنوبی وزیرستان میں مقامی قبائل کے ساتھ امن معاہدوں کے بعد صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ تاہم یہ جاری حملے سرکاری موقف کی بظاہر نفی کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں پاک فوج کے لیے قبائلی دلدل 06 March, 2006 | پاکستان ہمارے نامہ نگار نے کیا دیکھا؟08 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: اشیائےخوردنوش کی قلت10 March, 2006 | پاکستان میران شاہ:ہلاکتوں کے دعوےاورحقیقت10 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: مدرسہ بم سے اڑا دیا گیا 15 March, 2006 | پاکستان حکومتی بالادستی ہرحال میں: مشرف 15 March, 2006 | پاکستان ’وزیرستان، طالبان نہیں امن کمیٹی‘16 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: فوجی قلعے پر راکٹ حملہ18 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||