میران شاہ: اشیائےخوردنوش کی قلت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان کشیدگی اور میران شاہ اور میرعلی میں کرفیو کی وجہ سے اشیائے خورد نوش کی قلت پیدا ہورہی ہے۔ پانچ روز سے کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے تعلیمی ادارے، سڑکیں اور بازار بند ہیں اور متعلقہ علاقوں سے خاصی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی سے شمالی وزیرستان کے بیشتر آبادیاں ایک ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ میرن شاہ اور میر علی سمیت شمالی وزیرستان کے اکثر قصبوں کا انحصار صوبہ سرحد کے ضلع بنوں پر ہے اور یہاں کے مقامی صحافیوں نے بتایا کہ غریب لوگ یہاں رک گئے ہیں جبکہ امیر لوگ اور ایسے افراد جن کے مختلف بڑے شہروں میں رشتہ دار ہیں وہ چلے گئے ہیں۔ ایک مقامی صحافی اعجاز محمد نے بتایا کہ بیشتر مقامی صحافی خاصے خوفزدہ ہیں۔ ان کے مطابق جہاں انہیں سکیورٹی فورسز سے خطرات ہیں وہاں طالبان کے حامی شدت پسندوں سے بھی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ پریس کلب بنوں کے صدر خان ضمیر خان نے بتایا کہ ان کا ساتھی حیات اللہ گزشتہ تین ماہ سے لاپتہ ہے اور ان کے اہل خانہ پریشان ہیں لیکن انہیں بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ واضح رہے کہ حیات اللہ کے غائب کیے جانے کے خلاف جب قومی اسمبلی سے چند ہفتے قبل واک آؤٹ کیا گیا تھا تو اس وقت اسلام آباد کے صحافیوں نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہزاد وسیم کو بتایا تھا کہ انہیں حکومتی ایجنسیوں نے اٹھایا ہے۔ ایک ہوٹل کے مالک نعیم اللہ نے بتایا کہ آئے روز شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے لوگ بنوں پہنچتے ہیں اور یہاں ایک دو روز ہوٹل میں رہنے کے بعد کرائے کے مکانات میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز اور مسلح شدت پسندوں میں جھڑپوں کی وجہ ان علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: فائرنگ سے سات ہلاک05 January, 2006 | پاکستان وزیرستان میں مزید ہلاکتیں07 January, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 زخمی15 January, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایک فوجی ہلاک30 January, 2006 | پاکستان وزیرستان: تین سپاہی ہلاک04 February, 2006 | پاکستان ’وزیرستان، فوجی کارروائیاں معطل‘23 February, 2006 | پاکستان وزیرستان: ’القاعدہ کمانڈر‘ ہلاک02 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||