BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 January, 2006, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیرستان: فائرنگ سے سات ہلاک

وزیرستان
حکام کو شک ہے کہ یہ واقعہ باہمی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے (فائل فوٹو)
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ وانا کے مغرب میں کڑیکوٹ کے مقام پر جمعرات کی صبح پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سفید گاڑی میں سوار افراد نے ایک مقامی گروہ کے سربراہ موسی کڑیخیل کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے اس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں موسی کے علاوہ ان کے والد عبداللہ جان، بھائی نور محمد، بیٹا، کزن عبدالرحمن اور ڈرائیور کے علاوہ ایک راہ گیر سید رحمان خوجل خیل شامل ہیں۔

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن حکام کو شک ہے کہ یہ واقعہ باہمی دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں مقامی شدت پسندوں نے مبینہ بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے محسود علاقے کڑما میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص صالح محسود بھی ہلاک ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے اس قسم کے حملے کافی عرصے سے جاری ہیں اور حکام انہیں روکنے میں قدرے بے بس نظر آتے ہیں۔

اسی بارے میں
وزیرستان: دو ہلاک، ایک زخمی
04 December, 2005 | پاکستان
فاٹا کے صحافی برآمد نہ ہوسکے
06 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد